جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پانی میں24 منٹ33 سیکنڈ سانس روکنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)کروشیا سے تعلق رکھنے والے ایک غوطہ خور نے پانی میں سانس روک کر رکھنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سبوتا نامی غوطہ خور جس کی عمر54سال ہے، نے پانی میں24منٹ33سیکنڈ تک سانس روک کر رکھا،اس سے قبل ان کا ریکارڈ24منٹ11 سیکنڈ تھا۔یہ ریکارڈ انہوں نے کروشیا کے شہرسساک میں بنایا

اور اس سے قبل انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ٹریننگ بھی لی تھی۔انہوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے سے پہلے مختلف قسم کی مشقیں کی جن کی مدد سے ان کے جسم میں اندرونی طور پر آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا ہوئی۔غوطہ خوری سے قبل وہ باڈی بلڈنگ کرتے تھے۔ برسوں کی ٹریننگ کے بعد انہوں نے اپنے جسم کو ٹرین کیا ہے کہ وہ دماغ اور دیگر حصوں کو بالکل آہستہ رفتار میں آکسیجن فراہم کرے۔پانی کے باہر وہ عالمی ریکارڈ سے دگنے وقت تک اپنا سانس روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے معلوم تھا کہ یہ ایک خطرناک کام ہے تاہم میں چاہتا تھا کہ اپنا ہی ریکارڈ توڑوں۔انہوں نے یہ خطرہ اس لیے بھی مول لیا اپنے علاقے کیلئے کچھ فنڈز جمع کر سکیں جو گزشتہ سال دسمبر میں زلزلے سے متاثر ہوا تھا۔پانی میں غوطہ لگانے سے قبل انہوں نے کہا میں ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی طرف سے بہترین کرنے جا رہا ہوں اور یہ آپ لوگوں کی مدد سے ممکن ہوا۔ کروشیا سے تعلق رکھنے والے ایک غوطہ خور نے پانی میں سانس روک کر رکھنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سبوتا نامی غوطہ خور جس کی عمر54سال ہے، نے پانی میں24منٹ33سیکنڈ تک سانس روک کر رکھا،اس سے قبل ان کا ریکارڈ24منٹ11 سیکنڈ تھا۔یہ ریکارڈ انہوں نے کروشیا کے شہرسساک میں بنایا

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…