بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے امکانات روشن

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کوششوں کے ساتھ دونوں ممالک میں کرکٹ سیریز کی بحالی کی بھی ہلکی سی امید کی کرن روشن ہوتی دکھائی دینے لگی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے کہا ہے کہ سیریز کے لیے کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔کرکٹ ڈپلومیسی پر پی سی بی کے ایک

افسر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کرکٹ بحالی پر براہِ راست کسی نے بات نہیں کی تاہم اشارے مل رہے ہیں، کہا گیا ہے تیاری رکھیں۔دوسری جانب جیو نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریزکے لیے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی وہ بھارتی بورڈ سے اس بارے میں بات چیت میں شریک ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان 13-2012 میںآخری دو طرفہ سیریز بھارت میں ہوئی تھی۔خیال رہے کہ رواں سال بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اکتوبر میں شیڈول ہے۔اس تناظر میں بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو خط لکھ کر یقین دہانی کروادی ہے کہ اکتوبر نومبر میں پاکستان سے آنے والے، کرکٹ فینز، میڈیا پرسنلز، اور ٹیم اور اس سے جڑی مینجمنٹ کو ہر طرح کی سہولتوں کے ساتھ ویزا جاری کیا جائے گا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات پر 31 مارچ اور یکم اپریل کو آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں بھی بات کی جائے گی۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم رواں سال بہت مصروف ہے تاہم پاک بھارت حکومتوں کے درمیان کرکٹ سیریز کھیلنے پر بریک تھرو ہوتا ہے تو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے چھ دن کی ونڈو نکالی جاسکتی ہے۔پاکستان نے آخری سیریز 13-2012 میں بھارت میں جاکر کھیلی تھی اب اگر کرکٹ بحالی کی یہ کوششیں کامیاب رہیں تو ممکن ہے کہ سیریز پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…