جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے اسکن کیئر برانڈ اوہ لالا لانچ کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسکن کیئرمصنوعات متعارف کروانے والی سیلیبرٹیز میں تازہ ترین انٹری سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کی ہے۔لالا کے نام سے معروف شاہد آفریدی نے ہوپ کیئرکے بینرتلے یوم پاکستان 23 مارچ کو اوہ لالا کے نام سے اسکن کیئررینج متعارف کروائی۔آفریدی نے ٹوئٹرفالوورز کے ساتھ یہ خبر شیئرکرتے

ہوئے لکھا یوم پاکستان کے موقع پر میں اوہ لالا لیکر آرہا ہوں، جس کے تحت مرد و خواتین دونوں کے لئے پریمیم معیارکی ذاتی نگہداشت کی مصنوعات پیش کی جارہی ہیں تا کہ وہ خود کو پر اعتماد محسوس کریں اور ستارے کی طرح چمکیں۔شیئرکی جانے والی تشہیری ویڈیو میں شاہد آفریدی نے والدین اور پرستاروں کا شکریہ کیا جنہوں نے انہیں لالا اور بوم بوم کہہ کرپکارا۔اسٹارکرکٹر کے مطابق میں میدان میں یا آف فیلڈ کچھ بھی کرتا ہوں ،اپنے پرستاروں اور ملک والوں کو کچھ دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ اوہ لالا کی ٹیگ لائن بتاتے ہوئے اختتامی لائن میں لالا نے کہا اوہ لالا ، ہمیشہ چمکتے رہو، لوگوں کے دلوں میں بستے رہو۔اسکن کیئررینج متعارف کروانے سے قبل شاہد آفریدی ہوپ ناٹ آئوٹ کے نام سے کپڑوں کا برانڈ بھی چلا رہے ہیں۔آفریدی سے قبل جلد کی نگہداشت کیلئے اپنی مصنوعات متعارف کروانے والوں میں اعجاز اسلم ،عائشہ عمر، وسیم بادامی ، کرکٹرشعیب ملک اور گلوکارہ کومل رضوی کا نام بھی شامل ہے۔عائشہ عمر نے رواں سال خواتین کے عالمی دن 8 مارچ کو عائشہ او بیوٹی کے نام سے رینج متعارف کروائی جبکہ شعیب اورکومل رضوی باہمی اشتراک سے شعیب ملک بائی کومل رضوی لیکرآئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…