آئی سی سی رینکنگ،بابراعظم نے روہت شرما کوپچھاڑ دیا

24  مارچ‬‮  2021

دبئی(این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی بلے باز روہت شرما کو پچھاڑ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی جاری کردی ، یہ رینکنگ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی گئی ایک روزہ سیریز کے بعد جاری کی گئی۔آئی سی سی کی ایک

روزہ میچز کی درجہ بندی میں قومی ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے اہم سنگ میل عبور کیا اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، بابر اعظم نے دوسری پوزیشن پر براجمان بھارتی بلے باز روہت شرما کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم دوسرے، روہت شرما تیسرے، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے،آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی چھٹے، انگلینڈ کے جونی برسٹو ساتویں اور کینگروز اوپنر ڈیوڈ وارنر آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نویں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹاپ ٹین کے آخری بلے باز ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی دوسرا پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بولرز کی تازہ ترین درجہ بندی میں فاسٹ بولر محمد عامر ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، اور نویں نمبر پر براجمان ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کیخلا ف سیریز سے پہلے ہی جنوبی افریقی بولرتبریز شمسی پہلے نمبرپر ہیں، افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…