جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کشمیر پریمیر لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، وسیم اکرم نے خصوصی پیغام بھی جاری کر دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کشمیر پریمیر لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں پریمیر لیگ کی ڈرافٹنگ سے متعلق اسلام آباد میں اہم ورکشاب کا انعقاد کیا گیا ۔پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اور صدر کشمیر پریمیر لیگ عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد نے خصوصی شرکت کی ،تمام ٹیم فرنچائیزز کے مالکان اور

کوچز نے بھی وکشاپ میں حصہ لیا۔کوٹلی پینتھرز کے کوچ یاسر حمید اور راولاکوٹ ہاکس کے کوچ ارشد خان بھی شریک تھے ۔ وسیم اکرم نے کہاکہ کشمیرپریمیر پریمئر لیگ کی کامیابی کے لیے ہر لحاظ سے تعاون کریں گے،لیگ کی کامیابی کے لیے سب کو مل کر چلنا ہو گا۔وسیم اکرام نے کہاکہ ٹیم فرنچائز مالکان اور کوچز لیگ کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،کشمیر پریمیر لیگ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ صدر کے پی ایل عارف ملک نے کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہو گا،کشمیر پریمیر لیگ میں بین الاقوامی معیار مدنظر رکھا جائے گا۔عارف ملک نے کہاکہ وسیم اکرم، شاہد آفریدی جیسے لیجنڈ کرکٹرز کا لیگ کا حصہ بننا کامیابی کی بنیاد ہے،تمام قومی کھلاڑی اس لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔سی ای او چوہدری شہزاد نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کے پی انتظامیہ ایک پیج پر ہیں،پاکستان کرکٹ بور نے لیگ کی کامیابی کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی سی بی کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے پی ایل تیمور خان نے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ تیمور خان نے کہاکہ ڈرافٹنگ کے طریقہ کار کو انتہائی آسان بنایا جائے گا،ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ تیمور خان نے کہاکہ ڈرافٹنگ کا طریقہ کار جدید طرز پر کیا جائے گا،ڈرافٹنک میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں کے علاوہ ٹرائلز میں منتخب کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔تیمور خان نے کہاکہ فرنچائیز ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…