ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بابر اعظم کی فیملی نے معاملہ رفع دفع کرنے کے لئے اتنے لاکھ روپے کی آفر کی، حامیزہ مختارحقائق سامنے لے آئیں

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹربابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون حامیزہ مختار نے دعویٰ کیاہے کہ کرکٹر کی فیملی نے معاملہ رفع دفع کرنے کے لئے 20لاکھ روپے کی پیشکش کی،بابر اعظم کی فیملی نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے پیسوں کی پیشکش کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حامیزہ مختار نے دعوی کیا ہے کہ اسے بابر اعظم کی فیملی

نے کو 20لاکھ کی پیشکش کی ہے۔حامیزہ کا کہنا ہے کہ اس نے تمام ریکارڈ اور دوسرا موبائل بھی ایف آئی اے میں جمع کرا دیا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹر بابر اعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔بابر اعظم کی درخواست میں ایف آئی اے اور حامزہ مختار کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین کھلاڑی ہیں، بابر اعظم کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیشن عدالت نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم سائبر کرائم رولز 2018 کے منافی ہے، مقدمہ درج کرنے کے حکم میں وجوہات بیان نہیں کی گئیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں جسٹس آف پیس مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کے پابند نہیں۔ بابر اعظم معصوم ہے اور ہائیکورٹ سے انصاف مانگ رہا ہے، سیشن عدالت نے اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…