پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان بٹ نے شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کو دہرا معیار قرار دے دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق کپتان سلمان بٹ نے شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دہرا معیار قرار دے دیا۔لاہور میں ایمرا کرکٹ پچ کے افتتاح پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے سلمان بٹ نے کہا کہ شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی سلیکشن کمیٹی کے ڈبل اسٹینڈرز کا ثبوت ہے، اس سے پہلے محمد عامر کو کھلایا گیا، مجھے 4 سال ڈومیسٹک میں سب سے زیادہ پرفارمنس کے باوجود کم بیک نہیں کرنے دیاگیا جس سے مایوسی ہوئی۔سلمان بٹ کا موقف تھا کہ سلیکشن کے معاملات میں بابراعظم

کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے، کپتان نے ٹیم سے پرفارمنس لینی ہوتی ہے، اس ناطے لڑکوں کے انتخاب میں بھی کپتان کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے، بائیں ہاتھ کے اوپنر نے پاکستان سپرلیگ ملتوی کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے بھی حالات تھے، پی ایس ایل کو جاری رکھنا چاہیے تھا، دنیا میں کھیلوں کے جتنے بھی مقابلے ہورہے ہیں سب جگہ کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن کہیں بھی دوران ایونٹس روکا نہیں گیا۔ میرے خیال میں اس وقت اتنا نقصان نہ ہوتا جتنا شاید پی ایس ایل ملتوی کرنے سے پہنچا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…