پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دورہ جنوبی افریقہ سے قبل گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کے کس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ؟ نام سامنے آ گیا

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(این این آئی) دورہ جنوبی افریقہ کے لئے اعلان کردہ قومی ٹیم میں سے ایک کرکٹر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا، ایک روز قبل 35 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے آل رائونڈر اور فاسٹ بائولر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حسن علی کا کورونا ٹیسٹ پی ایس ایل میں بھی پوزیٹو آیا تھا، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی

نمائندگی کر رہے تھے ان کا دوبارہ ٹیسٹ آج  کیا جائے گا منفی آنے کی صورت میں کیمپ جوائن کرسکیں گے۔منفی رپورٹ والے تمام قومی کرکٹرز آج لاہور پہنچ جائیں گے۔ قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اس کا اب دوبارہ ٹیسٹ کی رہائشگاہ پر لیا جائے گا۔ اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ملتوی ہونے والے میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان شیڈول کیلئے دو سے تین آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، دو روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت متوقع ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے 34 میں سے 14 میچز ہو سکے تھے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث

لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کروانے کی تجویز سمیت کھلاڑیوں کے لیے 7 دن کے سخت قرنطینہ کی تجویزدی گئی ہے۔بائیو سیکور ببل کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…