حامیزہ مختار کیس میں بابر اعظم قصور وار قرار قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

18  مارچ‬‮  2021

لاہور( این این آئی)ایڈیشنل سیشن جج نے قومی کرکٹر بابر اعظم کے خلاف بلیک میل اور ہراساں کرنے پر ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ۔ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون حامیزہ مختار کی درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت ایف آئی اے سائبر کرائم نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مدعیہ حامیزہ مختار نے مذکورہ نمبروں کے خلاف دھمکانے ،بلیک میل کرنے اورنازیبا پیغامات بھیجنے سے متعلق درخواست دی،انکوائری کے دوران مدعیہ کو نوٹس جاری کیا اور بیان ریکارڈ کیاگیا، فراہم کیے گئے نمبر مریم احمد ،محمد بابراور سلیمی بی بی کے نام رجسٹرڈ تھے،رجسٹرڈ نمبر کے مالکان کو نوٹسز جاری کرکے طلب کیا گیا ،نوٹسز میں الزام الہیان کو بیان ریکارڈ کرنے موقف دینے کے لیے طلب کیا گیا ،الزام الہیان کو تین مرتبہ نوٹسز جاری کرکے طلب کیا گیا ،بابر اعظم بھی انکوائری میں شامل نہیںہوا،بابر اعظم کی جگہ اس کا بھائی فیصل اعظم پیش ہوا اور بابر اعظم کے پیش ہونے کے مہلت طلب کی،بابر اعظم اب تک انکوائری میں شامل نہیں ہوااور بیان بھی ریکارڈ نہیں کروایا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم اس معاملے میں قصور وار پایا گیا ہے ،سلیمی بی بی نے تین نوٹسزوصول کرنے کے باوجود اپنا بیان ریکارڈ نہ کروایا،مریم احمد انکوائری میں شامل ہوئی لیکن مدعیہ کو پہچاننے سے انکار کردیا،مریم احمد نے اپنے نمبر سے مدعیہ کو نازیبا پیغامات بھجوانے سے انکاری کا بیان دیا،مریم احمد کو اس کا موبائل فرانزک کیلئے جمع کرانے کا کہا گیا جو اس نے نہیں دیا۔ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے حامیزہ مختار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…