جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل ملتوی کر نے پر شاہد آفریدی پی سی بی پر برس پڑے

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برس پڑے اور کہا ہے کہ ایونٹ کو ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا، پی سی بی کے پاس پلان بی نہیں تھا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سرور فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں کرنا

چاہیے تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بہت بڑا برانڈ ہے، لیکن پلان بی نہیں بنایا گیا۔سابق کپتان نے قومی سلیکشن کمیٹی کے معاملات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے کہا کہ سلیکٹر، کوچ اور کپتان مل کر ٹیم بناتے ہیں، ان کی باتیں باہر آنا غلط ہے۔دورہ افریقہ کے لیے ٹیم کے انتخاب پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب سمجھ میں نہیں آیا۔تقریب کے موقع پر دونوں فاؤنڈیشنز کے سربراہان نے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور غربت کے خاتمے کے لیے اکٹھے کام کرنے کا عزم کیا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…