جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل کا التوا،محمد حفیظ پھٹ پڑے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(یواین پی) محمد حفیظ نے بورڈ سے پی ایس ایل کے التوا کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کردیا، وہ کہتے ہیں کہ جب آپ چھوٹی چیزوں کا کریڈٹ لیتے تو بڑے واقعات کی ذمہ داری بھی قبول کریں، سارا ملبہ کسی ایک پر ڈالنا درست نہیں، باہمی سیریز میں فتوحات کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کو

کورونا وائرس کیسز سامنے آنے پر ملتوی کردیا گیا تھا, بائیوببل قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے تحقیقاتی پینل اپنی رپورٹ 31 مارچ کو پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو دے گا۔ بورڈ کے میڈیکل ہیڈ ڈاکٹر سہیل سلیم پہلے ہی ذمہ داری سے الگ ہوچکے ہیں۔تاہم آل رائونڈر محمد حفیظ سمجھتے ہیں کہ بورڈ بھی اس معاملے میں اپنی ذمہ داری قبول کرے۔ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے، ایک پاکستانی اور کرکٹر ہونے کے ناطے ہم نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کیلیے اپنا کردار ادا کیا ہے، آپ اسے مس منیجمنٹ یا بری منصوبہ بندی کہہ سکتے ہیں، جس طرح لوگ چھوٹی چیزوں کا کریڈٹ لیتے اسی طرح انھیں اس طرح کے بڑے واقعات کی بھی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے، سب چیزوں کی ذمہ داری صرف ایک شخص پر ڈالنا درست نہیں، ہمیں سمجھنا چاہیے کہ اس سے ہماری ساکھ متاثر ہوئی ہے، ذاتی طور پر مجھے کافی مایوسی ہوئی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، مجھے امید ہے کہ آئندہ زیادہ

بہتر منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ ایسا پھر نہ ہو۔رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے میگا ایونٹ سے قبل جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سیریز کھیلنی ہیں، ان باہمی سیریز میں فتوحات سے ٹیم کا مورال بلند اور اس کا ورلڈکپ میں فائدہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…