جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی شائقین کیلئے بھارتی سرحدیں کھلنے کا امکان

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی شائقین کیلئے بھارتی سرحدیں کھلنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویزے نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی ویمن ٹیم کا دورئہ بھارت منسوخ ہو گیا تھا، اس بدمزگی کے بعد رواں سال اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پی سی بی کرکٹرز اور معاون سٹاف کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور شائقین کیلئے بھی بھارت کی جانب سے

ویزوں کی یقین دہانی چاہتا ہے۔گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں تحریری یقین دہانی نہ کروائی گئی تو ہم آئی سی سی سے میگا ایونٹ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہوں گے، اتوار کو ایک بھارتی اخبارسے گفتگو میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ ممبرز ایگریمنٹ کے تحت ویزوں کا اجرا میزبان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے ،اس ضمن میں آئی سی سی کی جانب سے خط لکھے جانے کے بعد اب بی سی سی آئی کے جواب کا انتظار جاری ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ ہمیشہ یہی جواز دیتا رہا ہے کہ اسے حکومت کی جانب سے ویزوں کے اجرا کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس ضمن میں مثبت پیش رفت کا امکان بڑھ گیا ہے، گزشتہ دنوں سرحدوں پر فوجوں کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ ہونے کے بعد دونوں ممالک کے مابین سیاسی کشیدگی میں بھی کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی شائقین کو ویزے جاری ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں ۔ ایک بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا تھا کہ ویزوں کا اجرا حکومتی صوابدید ہے، اجازت مل گئی تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، دوسری طرف ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معمولی حالات ہیں، ان حالات میں کوئی ملک شائقین کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…