ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہو گا یا نہیں؟ آئی سی سی غیریقینی صورتحال سے دوچار

8  مارچ‬‮  2021

دبئی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہو گا یا نہیں، آئی سی سی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سی ای او کے مطابق امکانات ہیں کہ چیزیں پلان کے مطابق نہ ہوپائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں جو غلطیاں ہوئیں

اس سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دو طرفہ سیریز کرانے اور 16 ملکوں کا ٹورنامنٹ کرانے میں بہت فرق ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلئے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک کیے جانے کا پلان تیار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے ایک ساتھ ہی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی اسکواڈ کو ایک ساتھ چارٹر فلائٹ سے جنوبی افریقا لے جانا چاہ رہا ہے۔قومی ٹیم نے جنوبی افریقا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جبکہ زمبابوے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا کیلئے 27 مارچ کو روانہ ہونا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…