اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر محمد حفیظ نے سماجی رابطے پر ٹوئٹ کیا اور اپنے ٹوئٹ میں ووٹ آف کنفیڈینس کو ماسٹر سٹروک قرار دیا۔ جس کے جواب میں لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹ میں لکھاکہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ
ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو، بہتر ہے منہ بند کرکے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹرز کا رد عمل بھی سامنے آیا تھا ۔ فیصلہ سامنے آنے کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے بھی وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ماسٹر سٹروک ۔آل رائونڈ عامر یامین نے ٹویٹ کیا کہ ہمیشہ سے بہترین کپتان،قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے ٹویٹ کیا کہ شیر پھر سے دھاڑا، آپ کو بہت مبارک ہو کپتان ،آل رائونڈر انور علی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شکست آپ کو تباہ نہیں کرتی بلکہ شکست کے بعد مایوسی کا شکار ہونا آپ کو تباہ کرتا ہے، جب تک آپ ناکامیوں سے سیکھتے رہیں گے تب تک آپ ہمیشہ واپس آتے رہیں گے اور ہمہ وقت مضبوط تر ہوجائیںگے۔واضح رہے کہ وزیرعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی سے ہار گئے۔ سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت تھی جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160 ہے۔