جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بڑھتے کرونا کیسزسے پی ایس ایل کو بڑا دھچکا معروف غیر ملکی کھلاڑی نے لیگ چھوڑ دی

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ، اب تک کل سات کیسز سامنے آ چکے ہیں ، موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل سیزن چھ سے دستبردار ی

کا فیصلہ کر لیاہے ، کراچی کنگز کے آل رائونڈر ڈین کرسٹین 12 بجے کی فلائٹ سے دبئی روانہ ہو جائیں گے ۔دوسری جانب پی ایس ایل 6 میں کورونا کیسز نے پی سی بی کو مزید سخت اقدامات پر مجبور کردیا جب کہ کرائوڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی۔بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی ساکھ کو بچانا پی سی بی کی ذمہ داری ہے،ہم اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،کچھ اضافی اقدامات بھی اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا گرائونڈ اسٹاف گلوز لازمی پہنے گا،ان کے ساتھ براڈ کاسٹنگ کریو میں شامل 100سے زائدافراد کے ٹیسٹ بھی کروا لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائوڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی،اگر کوئی اندر پھینک دی جاتی ہے تو سینیٹائر کی جائے گی،بہرحال مشکل ترین حالات ہیں،پوری دنیا ان مسائل کا سامنا کررہی ہے۔سمیع الحسن برنی نے کہا کہ بائیو ببل میں رہنا کسی کیلیے بھی آسان نہیں،پوری دنیا میں اسپورٹس ایونٹس اسی طرح کے حالات سے گزرہے ہیں،ہم بھی فرنچائزز کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کررہے ہیں تاکہ کھیل کا جوش وجذبہ اور معیار برقرار رہے اور اسی انداز میں مکمل ہو۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…