جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈیوڈ ویسے کو شلوار چیلنج نے پریشان کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے انگلش کرکٹر ڈیوڈ ویسے منفرد شلوار چیلنج پورے کرتے ہوئے پریشان ہوگئے۔پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں سے

شلوار میں ازاربند ڈالنے اور پہننے کے چیلنج کو شلوار چیلنج کا نام دیا گیا ہے۔دو منٹ کے مقررہ وقت میں ڈیوڈ ویسے یہ چیلنج پوار کرنے میں تو ناکام رہے لیکن اسے پورا کرنے کے دوران وہ کافی پریشان دکھائی دیئے۔شلوار دیکھتے ہی پہلے تو انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی کمر۔پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ویسے پہلے تو شلوار دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں لیکن پھر وہ بغیر ازار بند کے پہننے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔اس میں بھی ناکامی کے بعد وہ بغیر ازاربند کے آگے سے گرہ باندھ کر شلوار پہننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انگلش کرکٹر کو سامنے سے ازاربند میسر ہوا تو اسے بھی شلوار میں ڈال نہ سکے اور کہا کہ میں بالکل بے وقوف لگ رہا ہوں۔ڈیوڈ ویسے سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل یہ چیلنج پورا کرنے میں کامیاب رہے تھے، انہوں نے شلوار میں ازاربند ڈالنے کے بعد ڈانس کر کے خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…