جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے زندگی کی اکتالیس بہاریں دیکھ لیں

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمرود(این این آئی)کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے کرکٹر شاہد آفریدی نے زندگی کی41 بہاریں دیکھ لیں۔شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 ء کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھرمیں بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں قدم 1996 میں رکھا اور چھاگئے۔

آفریدی نے 27 ٹیسٹ میں 5 سنچریز اور8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے جب کہ ان کا بہترین سکور156 رنزرہا۔آفریدی سری لنکا کے خلاف 37 بالزپرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے۔ 398 ون ڈے میچز میں شاہد آفریدی نے 8064 رنزاسکور کئے جس میں 6 سنچریاں اور39 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ 99 ٹی ٹونٹی میچوں میں آفریدی نے 1415 رنز4 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔شاہد خان آفریدی کو ٹی 20 میں سب سے زیادہ 98وکٹیں لینے کا ریکارڈ حاصل ہے۔شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی شائقین کھیل کے دلوں کو گرمانے کے ساتھ ساتھ انکی نبض بھی تیزکردیتی ہے جب کہ بوم بوم کی با?لنگ پرمخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑنے کا منظرہمیشہ مداحوں کی بے پناہ خوشی اورمسرت کا باعث بنتا ہے دوسری جانب آفریدی کی سالگرہ پر ان کے مداحوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، شاہد آفریدی چھٹی پی ایس ایل میں اس وقت ملتان سلطان کی نمائندگی کررہے ہیں، اس سے پہلے وہ پشاور زلمی اور کراچی کینگز کا نمائندگی کر چکے ہیں۔دریں اثناء ضلع خیبر کے سپورٹس منیجر راحد گل ملاگوری نے شاہد خان آفریدی کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…