کراچی(این این آئی)کراچی میں پی ایس ایل 6 کے دوران بڑے پیمانے پر جوا کھیلے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر تین جواریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس آئی یو کے مطابق جواریوں کو سپر ہائی وے کے
قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتارجواریوں میںالطاف عرف بھوت، صابر اور فرحان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان سے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور سٹے پر لگائی گئی رقم بھی ضبط کر لی ہے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن حیدر رضا کے مطابق گرفتارافراد کا انٹرنیشل جواریوں اور میچ فکسزر سے رابطے تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ میچ فکسرز اور جوئے کے مزید 3نیٹ ورک کا بھی علم ہوا ہے۔ سٹے باز عامر کایا اسلام آباد اور بھائی انیس کایا کراچی میں سرگرم ہے۔پولیس کے مطابق دھوارجی کالونی کراچی کا سٹے باز عامر عرف آلو بھی نیٹ ورک چلانے میں مصروف ہے۔ ایس ایس پی حیدر رضا نے بتایا کہ جواریوں کے ساتھیوں میں وقاص چکلی، شعیب شہ بارہ اور اقبال چاکلیٹ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نیشنل اسٹیڈیم سے بھی دو مبینہ سٹے بازوں کو حراست لیا گیا تھا۔ زیر حراست ملزم کراچی اور اسلام آباد کے میچ پر جوا کھیل رہے تھے۔