جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پاؤل سٹرلنگ اور ایلکس ہیلزمیدان میں اترے، پاؤل سٹرلنگ نے ابھی ایک رنز ہی بنایا تھا کہ وہ وہاب ریاض کی گیند پر

بولڈ ہو گئے، فل سالٹ بھی صرف 9 رنز ہی بنا سکے اور ثاقب محمود کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔فہیم اشرف 2 رنز بنا سکے، ایلکس ہیلز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 41 رنز بنائے اور ثاقب محمود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شاداب خان چھ رنز بناسکے، حسین طلعت نے سکور کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 22 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، افتخار احمد 7 رنز بنا سکے، آصف علی نے 19 رنز بنائے اور وہاب کی گیند پر شعیب ملک کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، حسن علی نے 7 رنز بنائے اور وہاب ریاض کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ محمد وسیم نے ایک رنز بنایا جبکہ فواد احمد بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے، اسلام آباد یونائیٹڈکی پوری ٹیم 17.1 اوور میں 118 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔ اس طرح پشاور زلمی کو جیتنے کے لئے 119 رنز کا ہدف ملا۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ثاقب محمود نے 3، مجیب الرحمان اور عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا لیکن دونوں کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے، امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، کامران اکمل نے تین رنز بنائے اور وہ محمد وسیم کی گیندپر ایل

بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ زلمی کی جانب سے ٹام کڈمور نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 46 رنز بنائے ان کی اننگ میں دو چھکے اور چار چوکے شامل ہیں، وہ فواد احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی نے 36 رنز بنائے اور حسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔شعیب ملک نے 29 رنز بنائے، اس طرح پشاور زلمی نے یہ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…