پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

وہاب ریاض کی شائقین کرکٹ کیساتھ بدتمیزی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل سیزن 6 میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے وہاب ریاض کی شائقین کرکٹ کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں

دیکھا گیا کہ وہاب ریاض اسٹیدیم میں حفاظتی ریلنگ ہٹا کر شائقین کی جانب آتے ہیں جو انہیں پکار پکار کر بلا رہے ہوتے ہیں۔شائقین کرکٹ میں سے وہاب ریاض کو آواز دینے والوں میں سے کوئی پرچی بھی کہہ دیتا ہے جس پر وہاب ریاض آگ بگولہ ہوجاتے ہیں۔وہاب ریاض اسٹیڈیم میں موجود ‘پرچی’ کی آواز لگانے والے شائقین کرکٹ تک پہنچتے ہیں اور غصے سے سوال کرتے ہیں کہ ابھی کوئی آواز لگا رہا تھا پرچی پرچی وہ کون ہے؟وہاب ریاض کے بار بار اس سوال پر بھی کوئی سامنے نہیں آیا جس پر فاسٹ بولر غصے میں آکر سخت الفاظ استعمال کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر اب وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل ایک پرانی ویڈیو ہے، وہاب ریاض کی یہ ویڈیو 2019 میں پی ایس ایل کے سیزن 4 کی ہے جس میں بھی وہاب ریاض پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے تھے۔2 برس بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جانے لگے ۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…