جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

انتہائی سنسنی خیز مقابلہ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بڑا ہدف عبور کر لیا

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ وکٹوں سے جیت گیا۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابراعظم نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم 62 کے سکور پر رن

آؤٹ ہوئے اس وقت کراچی کنگز کا مجموعی سکور 176 تھا، شرجیل خان نے انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 105 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، سنچری میں ان کی جانب آٹھ چھکے اور نو چوکے بھی شامل تھے، شرجیل خان حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ بیسویں اوور کی آخری گیند پر کراچی کنگز کے تیسرے کھلاڑی محمد نبی آؤٹ ہوئے انہوں نے سات رنز بنائے اور حسین طلعت کی گیند پر ظفر گوہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈینیل کرسچین نے 12 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح مقررہ اوورز میں کراچی کنگز نے 196 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لئے 197 رنز کا ہدف دیا۔ اسلا م آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور حسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور فل سالٹ میدان میں اترے لیکن ابھی ایک رنز ہی بنا تھا کہ فل سالٹ عماد وسیم کی گیند پر ڈینیل کو کیچ تھمابیٹھے، وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔ ایلکس ہیلز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 46 رنز بنا کر وقاص مقصود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شاداب خان کوئی رنز بنائے بغیر ہی محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ فہیم اشرف نے 25 رنز بنائے اور ارشد اقبال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ افتخار احمد اور حسین طلعت نے انتہائی ذمہ

دارانہ اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا، حسین طلعت 42 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے انہیں محمد نبی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ افتخار احمد نے 49 رنز بنائے جبکہ آصف علی نے 21 رنز بنائے۔ اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…