ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سابق انگلش کرکٹر نے گوادر اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کر کے بھارتیوں کو ٹرول کردیا، بھارتی آگ بگولہ

datetime 24  فروری‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر مائیکل وان نے بھارت کی پچز پر طنز کرنے کیلئے پاکستان کے گوادر اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کردی۔مائیکل وان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت ہی حیران کن ہے، ایک بہترین تیار کی گئی پچ ہے۔انہوں نے ہیش ٹیگ پاکستان کا استعمال کرتے ہوئے مذاق والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا۔یاد رہے کہ وان نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی چنئی کی وکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے

طویل فارمیٹ کے میچ کیلئے ’ان فٹ‘ قرار دیا تھا۔مائیکل وان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی ہے۔اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا۔کیون پیٹرسن نے بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر رومن ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’انڈیا، یاد ہے جب ا?پ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر ہرایا تھا تو میں نے پہلے ہی چیتاونی(تنبیہ) دی تھی کہ اتنا جشن نہ منائیں۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…