پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

قلندرز نے پشاورزلمی کو چاروں شانے چِت کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی اور دو قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرلیے،پشاور زلمی نے روی بوپارا کی نصف سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز بنا کر لاہور قلندرز کو مقررہ 20

اوورز میں 141 رنز کا ہدف دیا،لاہور قلندرز نے 141 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،محمد حفیظ نے 33 اور راشد خان 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندر نے رواں سیزن میں اپنے پہلے میچ کا آغا دھواں دار انداز میں کیا اور شاہین شاہ آفریدی نے پہلی گیند پر امام الحق کو وکٹ کیپر بین ڈنک کے ہاتھوں آؤٹ کردیا۔کامران اکمل اور شعیب ملک کی تجربہ کار جوڑی نے زلمی کی بیٹنگ کو آگے بڑھایا تاہم قلندرز کے سلمان مرزا نے انہیں زیادہ مہلت نہیں دی اور 5 رنز بنا کر کھیلنے والے کامران اکمل کو پویلین بھیج دیا۔زلمی کی تیسری وکٹ 19 رنز پر گری جب نوجوان بلے باز حیدر علی صفر پر سلمان مرزا کی دوسری وکٹ بن گئے۔شعیب ملک نے روی بوپارا کے ہمراہ چوتھی وکٹ میں ٹیم کو نصف سنچری کے قریب پہنچایا لیکن ان کی پیش قدمی کو ڈیوڈ ویزے نے روک دی، اس وقت شعیب ملک 26 رنز بنا چکے تھے۔روی بوپارا نے مشکلات میں گری پشاورزلمی کے اسکور کو ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھایا اور شرفین روتھرفورڈ نے ان کا

بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے 17 ویں اوور میں ٹیم کی سنچری مکمل کی۔شاہین شاہ آفریدی کو باؤلنگ کے لیے واپس لایا گیا تو انہوں نے 17 ویں اوور کی آخری گیند پر روتھرفورڈ کی وکٹ حاصل کرکے زلمی کی پانچویں وکٹ گرادی، جنہوں نے 26 رنز بنائے۔روی بوپارا کی پشاور زلمی کی جانب سے اچھی بیٹنگ کی سیزن

کی پہلی نصف سنچری بھی مکمل کی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے ان کے 50 رنز مکمل ہوتے ہی راشد خان کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، اس وقت زلمی کا اسکور 124 رنز تھا۔قلندر کی جانب سے آخری اوور دانیال نے کیا اور اس اوور میں زلمی نے 2 چھکے بھی لگائے تاہم کپتان وہاب ریاض کو ایک چانس بھی مل گیا۔پشاور زلمی نے مقررہ

اوورز میں 6 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔عماد بٹ 23 اور وہاب ریاض ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا نے 2 اور ایک وکٹ ڈیوڈ ویزے کو ملی۔ہدف کے تعاقب میں قلندرز کے کپتان سہیل اختر اور فخرزمان نے بیٹنگ شروع کی اور اچھا آغاز

کرتے ہوئے شراکت میں 29 رنز بنائے۔سہیل اختر 14 رنز بنا کر مجیب الرحمن کو وکٹ دے گئے۔فخرزمان آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے جو وہاب ریاض کی گیند پر گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی کوشش میں شعیب ملک کے کیچ کا نشانہ بنے۔تجربہ کار محمد حفیظ سلمان آغاز کا ساتھ نبھانے آئے اور بہترین بیٹنگ کرتے

ہوئے آٹھویں اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی، جس کے بعد سلمان آغا 53 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔بین ڈنک نے روایتی انداز میں جارحانہ انداز اپنایا اور خوب صورت اسٹروکس کھیلے لیکن ایک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم ٹیم کو اچھی پوزیشن پر لاکھڑا کیا اور 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں 2 چوکے اور

ایک چھکا شامل تھا.ثاقب محمود نے زلمی کو 16 ویں اوور میں دو کامیابیاں دلائی اور ایسے موقع پر وکٹ پر جم کر کھیلنے والے سمت پٹیل اور نئے بلے باز ڈیوڈ ویزے کو واپس پویلین بھیج دیا۔قلندرز کے آل راؤنڈر راشد خان نے شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 27 اورمحمد حفیظ نے 33 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی.لاہور قلندرز نے 141 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 6 وکٹوں

کے نقصان پر 143 رنز بنا کر حاصل کیا اور پی ایس ایک چھٹے ایڈیشن کی پہلی فتح حاصل کی.محمد حفیظ نے 33 اور راشد خان 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،زلمی کی جانب سے کپتان وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ میں لاہور قلندرز کے باؤلر دلبر حسین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…