جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیک کا آغاز 20 فروری کو افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جس کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے درمیان پہلا میچ ہوا۔

افتتاحی تقریب کے لیے گانے پہلے سے ترکی میں ریکارڈ کیے گئے تھے اور ان کو افتتاحی تقریب کا حصہ بنایا گیا۔افتتاحی تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا کا ردعمل ملا جلا تھا، کچھ نے اسے پسند کیا اور دیگر نے ناپسند۔کچھ افراد کا کہنا تھا کہ یہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی بجائے ایک کنسرٹ جیسا تجربہ تھا مگر کچھ افراد نے اس پر خفگی کا اظہار کیا کہ گلوکاروں نے گانے کی بجائے بس لیپ synching کی۔تقریب کافی مختصر تھی اور کچھ گلوکاروں نے مکمل گانوں کی بجائے کچھ حصوں کو ہی پرفارم کیا۔کچھ افراد نے تقریب کے لیے استعمال ہونے والے گرافکس کو ناپسند کیا تاہم لوگوں نے عاطف اسلم کی پرفارمنس کو ضرور پسند کیا۔درحقیقت کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نے مختلف ٹیموں کو سپورٹ کرنے والے مداحوں کو اکٹھا کردیا ہے۔گلوکار عمران خان اور اداکارہ حمائمہ ملک بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے،کچھ لوگوں کو تو عمران خان پر اکشے کمار کا دھوکا بھی ہوا۔آئمہ بیگ، نصیبو لال اور ینگ اسٹنرز کے گلوکاروں نے پی ایس ایل 6 کے ترانے گروو میرا پر پرفارم کیاتاہم ینگ اسٹنرز کے گلوکار وینیو میں موجود نہیں تھے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…