بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی ایک کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، یہ کھلاڑی کون ہے؟ پی سی بی نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل ایک پلیئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ایک پلیئر اور ایک آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر آئیسو لیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمعہ کی شب رات گئے، پاکستان سپر لیگ میں پہلی گیند پھینکے جانے سے 18 گھنٹے قبل ایک

پریس ریلیز جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک پلیئر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق اس پلیئر کو ابتداء میں علامات ظاہر ہونے کے بعد آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پلیئر کو مزید 10 روز آِئیسو لیشن میں رہنا ہوگا اور اسکواڈ واپس جوائن کرنے سے قبل دو نیگیٹیو ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔پی سی بی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایک اور ٹیم کے ایک پلیئر اور ایک آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر 3 روز کیلئے آئیسو لیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔بورڈ کے مطابق ان افراد نے بائیو سیکیور ببل سے باہر تیسرے فرد سے ملاقات کی تھی ، ان دونوں کو بھی اسکواڈ واپس جوائن کرنے سے قبل دو نیگیٹیو ٹیسٹ رزلٹ لانا ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پلیئر اور آفیشل نے پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم کے مالک سے ملاقات کرلی تھی ، ٹیم مالک بائیو سیکیور ببل کا حصہ نہیں تھے۔دریں اثنا پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کا ترانہ بول قلندر پاکستان ریلیز کردیا گیا ہے۔لاہور

قلندرز کا ترانے میں ابرارالحق نے اپنی سْریلی آواز کا جادو جگایا اور پی ایس ایل کی رونقوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ابرار الحق نے ترانے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جسے پہلے روز ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔لاہور قلندرز کے ترانے کو شائقین کرکٹ کی جانب سے

خوب پسند کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ترانوں کی گیم تو قلندرز نے جیت لی ہے۔2 منٹ اور 43 سیکنڈ کی ویڈیو میں پی ایس ایل کے پچھلے سیزنز کے میچز میں لاہور قلندرز کے یادگار لمحات کو حصہ بنایا گیا ہے۔گلوکار ابرارالحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ترانہ آپ کے جوش و

جذبے اور پی ایس ایل کی رونق میں مزید اضافہ کرے گا۔علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل کھیلنے والی متحرک ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہاہے کہ اچھی پرفارمنس کیلئے بڑی محنت کی ہے، کپتان اچھا پرفارم کرے تو ٹیم پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے

میں اپنی پرفارمنس سے ٹیم کیلئے آسانیاں پیدا کروں گا۔اپنے بیان میں کپتان سہیل اختر نے کہاکہ سال بھر متحرک رہنے والی فرنچائز لاہور قلندرز کی قیادت کرنا اعزاز ہے،میں نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں میرا یہاں تک سفر بڑا ٹف رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے

ٹرائیلز دینا ہی میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ہے، عاقب جاوید اور ثمین رانا نے مجھے موقع دیا۔سہیل اختر نے کہا کہ مجھ پر بہت کام کیا گیا مجھے ٹرینر دیا گیا، میرا ڈائٹ پلان بنایا گیا میں نے سب پر سختی سے عمل کیا اور پھر سب کی توقعات پر پورا اْترنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور ٹیم کو جتوائوں ٹیم کا کمبی نیشن بھی اچھا ہے، گزشتہ ایڈیشن میں فائنل ہارے اب فائنل جیتنا ہدف ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…