گوادر (آن لائن )وفاقی وزرا ء نے گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیل کر اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا،پہلا میچ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کرد یا گیا واضح رہے کہ وفاقی وزرا وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری،وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری ،وفاقی وزیر برائے میری ٹائمز افیئر علی
زیدی،برطانوی ہائی کمشنر اور معروف کمینٹیٹر فخرعالم کا گزشتہ دو روز سے گوادر کے دورے پر ہیں جہاں سینیٹر کہدہ بابر بلوچ بھی انکے ساتھ ہیں وفاقی وزرا نے گزشتہ روز سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ گرانڈ گوادر میں انٹرنیشنل کھلاڈیوں اور وفاقی وزرا کے مابین دوستا نہ میچ کھیلا گیا پہلے میچ سے اسٹیڈیم کا افتتاح کردیاگیا اور پہلا میچ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کردیاگیا پہلا میچ سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کا پہلا دوستانہ میچ کھیلا گیا میچ میں معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنر اور معروف کمینٹیٹر فخر عالم سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھے وفاقی وزیر زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیما محمد علی سرپارہ کے نام کر دیامیچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیاگیا اس موقع پر وفاقی وزیر زلفی بخاری نے کہا کہ کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ دورہ گوادر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان
کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے،گوادر کرکٹ گراؤنڈ دنیا کا سب سے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایک دن یہاں کھیلے۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ پاک دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔