جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، وارم اپ میچ میں دلچسپ مقابلہ

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ایکشن سے بھرپور مقابلوں سے قبل وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے ہرا دیا، کوئٹہ کے اعظم خان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20

اوورز میں 6 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔اعظم خان نے 42 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 41 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 157 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، حیدر علی نے 52 اور وہاب ریاض نے 46 رنز بنائے،زاہد محمود نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دوسری جانب پاکستان سْپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 6 کی ٹیم پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری کیا گیا ۔جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹر پر کرکٹ شائقین کے ساتھ شیئر کیا گیا ٹیزر 23 سیکنڈ کا جسے دیکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ترانہ کتنا جاندار ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کو اداکارہ ماہرہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا ترانہ’گروو میرا‘ یوٹیوب پر تیز ترین ایک کروڑ ویوز حاصل کرنے کے قریب ہے۔لیجنڈ گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز کا ترانہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں چھایا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…