بابر اعظم دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے

18  فروری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے انگلینڈ میں ہونے والے دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 1 لاکھ پاؤنڈز بیس پرائز کے ساتھ مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اس ایونٹ میں شامل 500 کھلاڑیوں بشمول 253 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں 36 پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں پاکستان کے سابق کرکٹر اور آل رانڈر شاہد آفریدی کی بیس پرائز

80 ہزارپانڈز مقرر کی گئی ہے جبکہ محمد حفیظ، شاداب خان اور وہاب ریاض کی بیس پرائز 60 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔حسن علی کی 48 ہزار، بلال آصف کی ڈرافٹ میں بیس پرائز 32 ہزار پاونڈز جبکہ وقاص مقصود، حسین طلعت، عماد وسیم، فخر زمان 40 ہزار پانڈز بیس پرائز لسٹ میں شامل ہیں۔اسی طرح کامران اکمل، حیدرعلی، فہیم اشرف سمیت 20 کھلاڑی بغیر بیس پرائز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 22 فروری کو ہوگا جس میں 500 سے زائد کھلاڑی ہونگے۔ دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں کے لیے 28 سلاٹ دستیاب ہونگے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…