جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و ممتاز سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے مجوزہ انٹرنیشنل کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی۔ منعقدہ تقریب کے دوران میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور نے کہا کہ کبڈی کے ایونٹس قومی اور بین الاقوامی سطح پر تاحال بند ہیں، پاکستان

کبڈی فیڈریشن جلد قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز کرے گی، آئندہ ایشیاء اور کبڈی ورلڈ کپ پاکستان کو الاٹ ہوئے ہیں،سیف گیمز میں بھی کبڈی کا ایونٹ شامل کیا گیا۔رانا سرور نے کہا کہ ننکانہ صاحب انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتار پور راہداری میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلے ہوں گے، روزانہ کی بنیاد پر دونوں ٹیمیں وہاں مدمقابل ہوں گی،بھارتی ٹیم کے ساتھ معروف کرکٹر سدھو بھی آئیں گے، روزانہ میچ کے بعد بھارتی ٹیم واپس اپنے ملک چلی جائیگی اور پھر اگلے روز واپس آئیگی، دونوں ممالک کی کبڈی فیڈریشنز میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، حکومت اور ملٹی نیشنل اداروں سے درخواست ہے کہ روایتی کھیل کی سرپرستی کریں، بھارتی پروکبڈی لیگ کا بجٹ 8 ہزار کروڑ ہے۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کی فاتح قومی ٹیم نے ملاقات کی جسمیں صدر مملکت نے قومی ٹیم کو کبڈی ورلڈ کپ 2020ء جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ ملک میں روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عالمی مقابلوں میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کوبہتر کوچنگ اور سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ قوم کو کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر ٹیم کی کارکردگی پر فخر

ہے، کبڈی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے کیلئے جدید ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے پر قومی کبڈی ٹیم کی تعریف کی۔وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ فہمیدہ مرزا نے کہاکہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے، قومی کبڈی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کوصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…