جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

لاہور قلندر پی ایس ایل چھ میں اچھا آغاز کرے گی، محمد حفیظ نے ارادے ظاہر کر دیے

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیم لاہور قلندرز کے سینئر پلیئر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل چھ میں اچھا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا، اس بار ہم اچھے آغاز کے ساتھ اپنا

مومینٹم برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس سیزن میں بھی اچھا کھیلے گی، اچھی چیز یہ ہے کہ لاہور قلندرز کے پرفارمرز تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔حفیظ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ بھی ہے اور اعتماد بھی ہے، مجھے امید ہے کہ پچھلے سال سے بہتر کھیلوں گا۔واضح رہے کہ محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ کے پہلے چار ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ رہے ہیں لیکن وہ مسلسل دوسرے ایڈیشن میں پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔2019ء آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد محمد حفیظ قومی ٹیم سے ڈراپ تھے اور سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں نہ کھیل سکے تاہم 2020 ء میں بنگلہ دیش کے خلاف محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہوئی تو پھر وہ ایک منفرد روپ میں دکھائی دیئے اور سال بھر انہوں نے توجہ اپنی طرف سے ہٹنے نہ دی۔لاہور قلندرز کی جانب سے انہوں نے 83 کی اوسط سے 415 رنز بنائے اور قلندرز کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، حفیظ لاہور قلندرز کے سینئر ترین کھلاڑی ہیں ، اس مرتبہ بھی لاہور قلندرز کی ٹیم پروفیسر کے ارد گرد گھومے گی۔  محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل چھ میں اچھا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا، اس بار ہم اچھے آغاز کے ساتھ اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…