جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی فائٹر کو چند ہی سیکنڈ میں ناک آئوٹ کرنے والے احمد مجتبیٰ کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے قومی مارشل آرٹس ہیرو احمد مجتبیٰ کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔کوئٹہ پہنچنے پر احمد مجتبیٰ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔احمد مجتبیٰ کا استقبال کرنے والوں میں پارلیمانی سیکریٹریز بشری رند اور دھنیش کمار، ترجمان

حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی اور سیکرٹری کھیل عمران گچکی سمیت دیگر حکام بھی شامل تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے عزت دی۔قومی ہیرو نے کہاکہ جس دن میری بھارتی کھلاڑی سے فائٹ تھی اس دن کشمیر ڈے تھا، مجھے اپنی جیت کیلئے لوگوں کی دعاؤں پر یقین تھا، اللہ نے مجھے کامیابی دی اور میں نے پاکستانی پرچم بلند کیا۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ مارشل آرٹس کے لیے سہولیات فراہم کرے۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ احمد مجتبیٰ نے 5 فروری کو ایک منٹ کے اندر بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا تھا، احمد مجتبیٰ کی بھارتی کھلاڑی کے خلاف جیت کو ہم نے فتح کے طور پر منایا۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا احمد مجتبیٰ کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی احمد مجتبیٰ کو جیت پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مکس مارشل آرٹس پلیئر احمد مجتبیٰ کے ساتھ سی ایم ہاوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرصوبائی وزراء میر عارف محمد حسنی،عبدالخالق ہزارہ،حاجی نورمحمددمڑ، میر ضیاء اللہ لانگو،پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند،دھنیش کمار رکن صوبائی اسمبلی اکبر

آسکانی،،سینیٹرانوارالحق کاکڑ، حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر) اورنگزیب بادینی،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر حمیرہ بلوچ سمیت دیگربھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے احمد مجتبیٰ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ احمد مجتبی ہمارے ساتھ موجود ہے احمد نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دی بحیثیت کھلاڑی یہ احمد اور ایک قوم

کی حیثیت سے یہ ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے یہ ہمارے لئے خوش قسمتی ہے کہ احمد مجتبیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے،حکومت بلوچستان کی جانب سے احمد سمیت تمام کھلاڑیوں کو مکمل سرپرستی حاصل ہے،بلوچستان کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بلوچستان و کوئٹہ کا نام روشن کیا ہے ایسے کھلاڑیوں کو بلوچستان حکومت سپورٹ کرے گی 56سکینڈ میں ناک آؤٹ کرنا بڑا ریکارڈ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…