جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل سیزن 6 پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر کونسی اداکارہ مقرر ؟

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر کہا مجھے ماہرہ خان کو پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی

محسوس ہورہی ہے۔ ماہرہ خان اس سے قبل بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر رہ چکی ہیں۔واضح رہے کہ جاوید آفریدی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر اشارے دے رہے تھے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان ہوں گی۔ کچھ عرصہ قبل جاوید آفریدی نے مداحوں سے سوال بھی کیا تھا کہ کیا ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ (حلیمہ سلطان) اسرا بلگیچ کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا جائے؟ جس پر مداحوں نے حامی بھرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس بار ترک اداکارہ کو سفیر مقرر کیا جائے۔اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے چند روز قبل ٹوئٹ کی تھی ”نیا آغاز” اور اسرا بلگیچ کو ٹیگ کیا تھا جس کے جواب میں ترک اداکارہ نے بھی بالکل یہی ٹوئٹ کی تھی اور جاوید آفریدی کو ٹیگ کیا تھا۔ اس پوسٹ کے بعد تو پاکستانی شائقین کو یقین ہوگیا تھا اس بار پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ ہی ہوں گی۔ لیکن اب جاوید آفریدی نے اچانک ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کردیا ہے۔‎



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…