عرفان محسود نے برطانوی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

14  فروری‬‮  2021

پشاور(این این آئی) جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔عرفان محسود نے برطانوی کھلاڑی پیڈی ڈوئل کا ایک منٹ میں 36 اسٹار جمپس کا ریکارڈ توڑا۔قومی مارشل آرٹس کھلاڑی نے بتایا کہ برطانوی کھلاڑی نے 2013 میں ریکارڈ بنایا تھا، 8 سال بعد

یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔عرفان محسود نے بتایا کہ اب تک بھارت کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑ چکا ہوں، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، اٹلی، فلپائن اور عراق کے کئی ریکارڈ بھی توڑ چکا ہوں۔دوسری جانب ماسٹر راشد نسیم نے دو نئے عالمی ریکارڈز قائم کرکے ان کو قومی ہیرو کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کردیا۔راشد نسیم کے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تعداد 66 ہوگئی اور ان کی اکیڈمی اب تک 81 ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکی ہے، پہلے ریکارڈ میں نن چکس کی مدد سے بوتل کے درمیان سے تاش کا پتا نکالنا تھا، راشد نسیم نے ایک منٹ میں 19 تاش کے پتے نکالنے کا کارنامہ کردکھایا۔اس سے قبل چینی ایتھلیٹ ڑی ڈیشینگ نے بوتل کے درمیان سے 14 تاش کے پتے نکالے تھے، راشد نسیم سال 2020 میں یہی ریکارڈ 12 تاش کے پتے نکال کر بناچکے تھے۔دوسرے ریکارڈ میں 334 مکوں کے مقابلے میں 378 پنچ کرتے ہوئے تاریخ کے سب سے بہتر فٹنس ریکارڈ کو بھی توڑ دیا، یہ ریکارڈ سلووکیہ کے پاول ٹروسو نے بنایا تھا۔ عرفان محسود نے برطانوی کھلاڑی پیڈی ڈوئل کا ایک منٹ میں 36 اسٹار جمپس کا ریکارڈ توڑا۔قومی مارشل آرٹس کھلاڑی نے بتایا کہ برطانوی کھلاڑی نے 2013 میں ریکارڈ بنایا تھا، 8 سال بعد یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔عرفان محسود نے بتایا کہ اب تک بھارت کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑ چکا ہوں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…