اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زاہد محمود کی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار انٹری، آئی سی سی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے لیگ اسپنر زاہد محمود کی تعریف کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے زاہد محمود کے باولنگ اسپل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ زاہد محمود نے انٹرنیشنل کرکٹ میں

شاندار انٹری کی ہے۔تیسرے ٹی20 میں ڈیبو کرنے والے زاہد محمود نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ تیسرا اور فائنل ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیت لیا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا، 65 کے مجموعی سکور پر اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن ڈیوڈ ملر نے ہمت نہ ہاری وہ کریز پر ڈٹے رہے، انہوں نے 45 گیندوں پر 85 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے چار چوکے اور سات شاندار چھکے مارے۔ ڈیوڈ ملر کے علاوہ اوپن میلان 27 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی نمایاں سکور نہ کر سکا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورز میں 164 رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 2، جے جے سمٹس 1، پیٹی وان 16، ہینرچ صفر، اینڈائل صفر، پیٹورئیس 9 اور بورجن صرف 10 رنز بنا سکے۔پاکستانی باؤلرز نے انتہائی نپی تلی باؤلنگ کی لیکن ڈیوڈ ملر کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔ اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے زاہد محمود نے شاندار باؤلنگ کی، زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے دو، دواور عثمان قادر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 164 رنز بنا کر پاکستان کو 165 رنز کا ہدف دے دیا۔ جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے حیدر علی اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد رضوان نے 42 رنز بنائے اور شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ حیدر علی نے ابھی 15 رنز ہی بنائے تھے کہ وہ تبریز شمسی کے ہاتھ کلین

بولڈ ہو گئے۔ بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی 44 کے سکور پر وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ حسین طلعت پانچ سکور پر ہمت ہار گئے اور تبریز شمسی کو وکٹ دے بیٹھے۔ آصف علی سات رنز بنا سکے جبکہ فہیم اشرف دس رنز پر ملر کو کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے۔ محمد نواز اور حسن علی کی جوڑی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو فتح دلا دی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…