جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فائنل ٹی ٹوئنٹی میچ، فیصلہ ہو گیا

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان نے تیسرے اور فائنل ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں محمد نواز نے ریزا ہینڈرکس کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ اگلے

اوور میں اسپنر نے جے جے اسمٹس کا بھی کام تمام کردیا۔جینمین ملان اور پائٹ وین بلجون نے اسکور 41 تک پہنچایا، بلجون نے حسن علی کو لگاتار تین چوکے لگائے لیکن چوتھی گیند پر حسن نے انہیں بولڈ کر دیا۔اس موقع پر اسپنر زاہد محمود کو بالنگ کے پاس لایا گیا جنہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں جنوبی افریقی کپتان کو گولڈن ڈک پر شکار کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر 27 رنز بنانے والے ملان کو بھی چلتا کردیا۔اگلے اوور میں عثمان قادر نے ایندائل فلکوایو کو بھی چلتا کرکے پاکستان کو چھٹی کامیابی دلا دی۔زاہد محمود نے پاکستان کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوین پریٹوریس کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔65 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کی بساط جلد ہی لپٹ جائے گی لیکن ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے جارحانہ انداز اپنایا اور بیجورن فورٹئین کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی، بیجورن 10رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ملر نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ناصرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ جنوبی افریقہ کی اچھے اسکور تک رسائی بھی یقینی بنائی۔جارح مزاج بلے باز نے اننگز کے آخری اوور میں 4 چھکوں سمیت 25 رنز بنائے اور 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 85

رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔محمد رضوان اور حیدر علی نے ہدف کا تعاقب شروع کیا اور پہلی وکٹ 51 رنز پر گری۔ محمد رضوان نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور اسکور کو 73 رنز تک پہنچایا۔کپتان بابر اعظم نے 44 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان نے ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناکر 4 وکٹوں سے میچ اور سیریز

میں فتح سمیٹی۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے تین جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور حارث رؤف، خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی جگہ آصف علی، حسن علی اور پہلا میچ کھیلنے والے زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اضافی اسپنر بیجورن فورٹوئین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…