لاہور،کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے بجائے استنبول میں ہو گی،پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے جہاں افتتاحی تقریب ریکارڈ کر کے نشر کی جائے گی۔پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بجائے
دوسرے ملک میں رکھنے کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے تھے تاہم اب چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا بھی اس حوالے سے کہاکہ کووڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کی کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی ہے، ٹیکنیشنز اور بہتر پروڈکشن کوالٹی کے سبب فنکار بیرون ملک گئے۔دوسری جانب لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک، ٹام ایبل اور سامیت پٹیل کراچی پہنچ گئے۔پاکستان سْپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے مختلف فرنچائزز کے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا، لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی اتوار کی صبح کراچی پہنچے ۔کراچی آنے والے کھلاڑیوں میں بین ڈنک، ٹام ایبل اور سامیت پٹیل شامل ہیں۔لاہور قلندر کے اسکواڈ کے کووڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد قلندرز کے کھلاڑی منگل سے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گے۔گزشتہ روزپشاور زلمی کے روی بپارہ، ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور کراچی کنگز کے جو کلارک کراچی پہنچے تھے۔