جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

”گروو” کا مطلب کیا ہے؟ پی ایس ایل انتظامیہ نے ویڈیو جاری کردی

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (یواین پی) پی ایس ایل انتظامیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان سپر لیگ6 کے ترانہ ”گروو میرا” کی تیاری کی ویڈیو شیئر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کا ترانہ ”گروو میرا” ریلیز کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں ہے اور یہ گانا کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ

ان کو بھی پسند نہیں آیا جو کرکٹ شائق تو نہیں لیکن ہر سال پی ایس ایل گانے سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ملکی فنکاروں کی جانب سے گانے کو سراہا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز پی ایس ایل انتظامیہ نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ”گروومیرا” ترانہ بننے کی ویڈیو شیئر کی جس میں چاروں گلوکاروں نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز نیاپنے تجربات بھی بیان کیے۔ نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار ایسا کام کیا اور بہت اچھا لگا، اسے کرتے ہوئے مجھے خود بہت خوشی ہورہی ہے، میرا گروو میرا پیارا پاکستان اور یہ کیمرہ ہے۔آئمہ بیگ نے بھی اس گانے کی تیاری کے دوران اپنا تجربہ شیئر کیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل انتظامیہ سے انہیں بہت محبت ملی، انہیں بھی یہ گانا گاتے ہوئے اور اس میں ایکٹ کرتے ہوئے بہت مزہ آیا، ہماری عوام کو سٹریٹ سٹائل گانے پسند ہیں اور ”گروو میرا” بھی ایسا ہی گانا ہے۔ ینگ سٹرنرز گروپ کے طلحہ یونس نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کے ترانے کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، اس بار

پی ایس ایل نے اپنے خول سے باہر نکل کر کچھ نیا کرنے کی کوشش کی اور انہیں لگتا ہے کہ لوگوں کو یہ ترانہ پسند آئیگا۔طلحہ انجم نے کہا کہ انکا پی ایس ایل ترانے کی تیاری کا تجربہ بیحد اچھا رہا، پہلی بار آئمہ بیگ اور نصیبو لعل کے ساتھ کام کیا اور بہت پُرجوش تھے۔ گانے کے

پروڈیوسر زلفی نے کہا کرکٹ اور میوزک میں ردھم کامن ہوتا ہے۔ آپ نے اکثر کمینٹیٹرز کو کہتے دیکھا ہوگا کہ آج بائولر ردھم میں ہے۔ انہوں نے ”گروو”کا مطلب بتاتے ہوئے کہا ردھم کو پرجوش ہوکر گروو کہتے ہیں۔ انہوں نے گروو کی مثال دیتے ہوئے کہا جیسے کسی دن شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں لیکر میچ جتوادیا تو شاہین آفریدی آج بڑے ”گروو”میں ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…