منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کیلئے جس نے بھی کھیلا وہ نمبر ون رہے، اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے، سرفراز احمد کا محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر تبصرہ

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد آپ پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں،آپ کی کپتانی میں ہم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کیخلاف لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانے پر

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہو، حیرت ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہو۔اس کے بعد سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ حفیظ بھائی پاکستان کیلئے جس نے بھی کھیلا ،امتیاز احمد، وسیم باری، تسلیم عارف سے لے کر سلیم یوسف اور معین خان، راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک سب پاکستان کیلئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔جس پر فاسٹ بائولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو اْن کی اہمیت اور ٹیم کیلئے دی گئی اْن کی خدمات بتانے کیلئے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بابو آپ بھی پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں، آپ کی کپتانی میں ہم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنے تھے۔اْنہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر آپ کی کپتانی میں ہی ہم نے چمپئنز ٹرافی جیتی، آپ پاکستان کا فخر ہیں۔ محمد عامر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لوگوں کا کام ہے ایسے ہی کچھ بھی بول دیتے ہیں، آپ صرف انجوائے کرو‘۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…