جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

محمد رضوان نے بیٹنگ کے دوران سٹیڈیم میں نماز پڑھ کر شاندار روایت قائم کر دی

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن ) دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی میدان میں نماز مغرب ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ کے لیے میدان میں

آئے ۔ میچ میں ڈرنکس بریک کے دوران وکٹ کیپر بلے باز نے مغرب کی نماز گراؤنڈ میں ہی ادا کی جس کی تصاور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، ان کی جانب سے نماز مقررہ وقت پر ادا کرنے کو شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں لگاتار تین نصف سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونئٹی میچ میں 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔اس سے پہلے رضوان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران محمد رضوان نے نیپیر میں 89 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ خیال رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔اس کے علاوہ محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے دوسرے وکٹ کیپر بلے باز بھی ہیں۔رضوان نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹوینٹی میچ کے دوران سر انجام دیا تھا۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی اننگز میں چھ فلگ شگاف چھکے لگائے اور 63 گیندوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔خیال رہے پاکستان کی جانب سے ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے پہلی سنچری اسکور کرنے کا اعزاز احمد شہزاد کے پاس ہے۔ احمد شہزاد نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کی تھی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…