بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

datetime 13  فروری‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں لگاتار تین نصف سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونئٹی میچ میں 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔اس سے پہلے رضوان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں

شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران محمد رضوان نے نیپیر میں 89 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ خیال رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔اس کے علاوہ محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے دوسرے وکٹ کیپر بلے باز بھی ہیں۔رضوان نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹوینٹی میچ کے دوران سر انجام دیا تھا۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی اننگز میں چھ فلگ شگاف چھکے لگائے اور 63 گیندوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔خیال رہے پاکستان کی جانب سے ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے پہلی سنچری اسکور کرنے کا اعزاز احمد شہزاد کے پاس ہے۔ احمد شہزاد نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کی تھی۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور پہلے میچ میں سنچری بنانے والے محمد رضوان نے کیا۔ حریف ٹیم کی طرف سے پہلا اوور سمٹس نے کیا، قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا،

مسلسل دوسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کے کپتان ناکام رہوے اور فاسٹ باؤلر پیٹورس کی گیند پر 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ حیدر علی مسلسل دوسری بار پھلواکیو کا نشانہ بنے اور 10 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آل راؤنڈر حسین طلعت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 رنز بنا کر تبریز شمسی کا نشانہ بن گئے۔

افتخار احمد 21 گیندوں پر 20 رنز بنا کرہمت ہار گئے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری بنانے والے محمد رضوان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے نصف سنچری بنا ڈالی لیکن وہ 51 کے سکور پر پہنچے تھے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین پھلواکیو کو کیچ دے بیٹھے۔پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ نے 15، محمد نواز کوئی رنز

نہ بنا سکے، فہیم اشرف 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں پاکستان نے 144 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹورس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 5 کھلاڑی آؤٹ کئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا

گیا تو میلان چار رنز پر ہمت ہار گئے لیکن ہینڈریکس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 42 رنز بنائے اور عثمان قادر کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ تھما کر لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ نے 16.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز کا ہدف پور ا کر لیا، اس طرح پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…