اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، جنوبی افریقہ نے حساب برابر کر دیا

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو بآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے، مہمان ٹیم نے میزبان پاکستان کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی دوسری گیند پر چار وکٹوں کے نقصان

پر حاصل کر لیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور دوسرے ہی اوور میں کپتان بابر اعظم صرف 5رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،بابر پچھلے میچ میں بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس میچ میں بابر اعظم کو ڈوین پریٹوریئس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔حیدر علی نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر اسکور کو 36 تک پہنچایا جس کے بعد ان کی 10رنز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی جبکہ حسین طلعت پھر ناکامی سے دوچار ہو کر تین رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے رضوان نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 گیندوں پر 51 رنز جوڑے البتہ دوسرے اینڈ سے افتخار نے سست روی ست سے بیٹنگ کی اور انہوں نے 20 رنز بنانے کے لیے 21 گیندوں کا سامنا کیا۔قومی ٹیم سنچری مکمل ہونے سے کچھ دیر قبل رضوان کی خدمات سے بھی محروم ہو گئی جو 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔خوشدل شاہ اور فہیم اشرف نے اسکور لو 126 تک پہنچایا جس کے بعد 18 گیندوں پر 15 رنز بنانے والے خوشدل ڈیوین پریٹوریس کی وکٹ بن گئے اور پھر جنوبی افریقی بالر نے نواز کو آؤٹ

کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔فہیم اشرف نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی معقول مجموعے تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا اور 12 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، پریٹوریس پانچ وکٹیں لے کر سب

سے کامیاب بالر رہے۔ہدف کے تعاقب میں اننگز کی دوسری ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو کامیابی دلاتے ہوئے جینمین ملان کو میدان بدر کیا۔پاکستان کو دوسری کامیابی کے لیے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور شاہین نے جے جے اسمٹس کو آؤٹ کر کے 21 رنز پر جنوبی افریقہ کو دوسرا نقصان پہنچا۔اس موقع پر ریزا

ہینڈرکس کا ساتھ دینے پائٹ وین بلجون آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 53 گیندوں پر 77 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔98 کے مجموعی اسکور پر 42 رنز بنانے واکے ہینڈرکس کی اننگز کا خاتمہ جبکہ کچھ ہی دیر بعد بلجون بھی 42 ہی رنز بنا کر نواز کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔یکے بعد دیگرے دو وکٹیں

گرنے کے بعد پاکستان کی می میں واپسی کی موہوم سی امید پیدا ہوئی لیکن ڈیوڈ ملر اور ہنری کلاسن نے مزید کسی نقصان کے بغیر ہی اپنی ٹیم کو 22 گیندوں قبل ہدف تک رسائی دلا دی، دونوں نے بالترتیب 25 اور 17 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ نے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن ٹی20 میچ اتوارکوکھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…