جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل سیزن 6 کے گروپ میچز ،آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کے سلسلے کا آغاز

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پی ایس ایل سیزن 6 کے گروپ میچز میدان میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لئے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔اس سلسلے میں پی سی بی کی پارٹنر بک می ڈاٹ پی نامی ویب سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کرانا شروع کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور

این سی او سی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے گروپ میچز کیلئے7500شائقین کرکٹ کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی جبکہ لاہورمیں ہونے والے میچزکیلئے5500شائقین کواجازت ملے گی۔بک می ڈاٹ پی کے نامی اس کمپنی کا پہلی مرتبہ پی ایس ایل سے معاہدہ ہوا ہے، یہ ویب سائٹ ہوٹل، فلائٹس اور موویز کی آن لائن ٹکٹ سیل کرتی ہے۔پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جبکہ دوسریمرحلے میں لاہور میں شیڈول لیگ میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی۔پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سے شروع ہورہاہے، دفاعی چمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے کووڈ 19 ایس او پیز تیار کرلیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیز وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوادئیے ہیں، این سی او سی اور وزارت صحت کی منظوری کے بعدپی سی بی اعلان کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم آنے والے کرائوڈ کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمت اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…