جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

3فیصلہ کن میچز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کی صورتحال دلچسپ ہوگئی

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( این این آئی) تین فیصلہ کن میچز کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کی صورتحال دلچسپ ہوگئی، فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابل کون ہوگا انگلینڈ اوربھارت کی معرکہ آرائی جاری ہے، آسٹریلیا کا بھی چانس موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق تین فیصلہ کن میچزکے بعد آئی سی سی

ٹیسٹ چمپئنشپ میں صورتحال دلچسپ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے چارسوبیس پوائنٹس اورفتح کی سترکی اوسط سے جون کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ کیویزکا فائنل میں کس سے ٹکرا ہوگا اس صورتحال میں دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ بھارت کو دو سو ستائیس رنزسے ہراکر چارسو بیالیس پوائنٹس اورستر اعشاریہ ایک چھ کی اوسط سے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔بھارت چارسوتیس پوائنٹس اوراڑسٹھ اعشاریہ دو پانچ اوسط سے چوتھے اورآسٹریلیا تین سو بتیس پوائنٹس اورانہتر اعشاریہ ایک سات اوسط سے تیسرے نمبر پرآگیا۔ چارٹیسٹ کی سیریزمیں ہرفتح پر ٹیم کو تیس اورڈرا پر پندرہ پوائنٹس ملیں گے۔ انگلینڈ کو فائنل میں رسائی کے لئے مزید دو جبکہ بھارت کو دو کامیابیاں اورایک ڈرا کی ضرورت ہے۔ سیریزکے برابرہونے پردونوں ٹیموں کے پوائنٹس آسٹریلیا سے کم رہ جائیں گے اورآسٹریلیا فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔پاکستان نے جنوبی افریقاکے خلاف کلین سوئپ فتح سے ایک سوبیس پوائنٹس حاصل کیے اور دو سوچھیاسی پوائنٹس اورتینتالیس اعشاریہ تین تین اوسط سے پانچویں پوزیشن پر فائز ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کو ہراکرساتویں نمبر پرپہنچ گیا۔ سری لنکاکی آٹھویں نمبر پرتنزلی ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…