جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شعیب اختر نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کر کے بھارتیوں کو آگ لگا دی

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کر کے بھارتیوں کو آگ لگا دی۔خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں 328 رنز کا تعاقب کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ بھارتی ٹیم 1988 میں

ویسٹ انڈیز کے بعد سے آسٹریلین ٹیم کو اس میدان میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بنی اور 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ گزشتہ روز چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 420 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم میزبان ٹیم آخری دن کے دوسرے سیشن میں 192 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔شعیب اختر نے فیس بک پر تصویر شیئر کی جس میں 2001 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’’لگان ‘‘کے انگریز ولن اور انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن موجود ہیں۔تصویر کے کیپشن پر لکھا ہوا ہے کہ اینڈرسن نے اپنے پردادا کا بدلہ لے لیا۔اس سے پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کی ہندی میں ٹویٹ سے بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی۔ کیون پیٹرسن نے بھارت کو چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ سے 227 رنز سے شکست پر ٹرول کرتے ہوئے ماضی کا حوالہ ایسے دلچسپ انداز میں دیا کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کیون پیٹرسن نے رومن انگلش میں بھارتی ٹیم کا مذاق اڑایا اور آسٹریلیا میں بھارت کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت، یاد ہے جب آپ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر ہرایا تھا تو میں نے پہلے ہی چتائونی(تنبیہ) دی تھی کہ اتنا جشن نہ منائیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…