جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی ایئر لائن کی مہمان نوازی اور خدمات کا اعتراف جنوبی افریقی کپتان نے پی آئی اے کے سی ای او کو سرپرائز دیدیا

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان کوئٹن ڈی کوک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے سی ای او ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کو دورہ پاکستان کے دوران قومی ایئر لائن کی مہمان نوازی اور خدمات کے اعتراف میں ایک دستخط کردہ شرٹ بھجوا دی ہے۔

پی آئی اے نے 8 فروری کو پروٹیز کپتان کی جانب سے دی گئی ٹی شرٹ کی تصویر شیئر کی، پی آئی اے نے ٹویٹ کیا کہ جنوبی افریقہ کے کپتان کوئٹن ڈی کوک نے پی آئی اے کی مہمان نوازی اور خدمات کے لئے شکریہ ادا کرنے کے لئے ہمارے سی ای او ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کو دستخط کے ساتھ ٹی شرٹ بھیجی ہے،یہ ٹی شرٹ ایئر لائن کی یادداشت کا حصہ بن جائے گی، ہم جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پی آئی اے کا انتخاب کرنے پر شکرگزار ہیں۔یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کوک نے 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران مہمان ٹیم کی کپتانی کی تھی اور یہ سیریز پیر کے روز ختم ہونے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سفر کرنے والی پروٹیز ٹیموں کے لئے چارٹرڈ پروازوں کا بندوبست کیا تاکہ کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی کورونا وائرس سے حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…