جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نئی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان ٹاپ 5 میں شامل ہو گیا

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( آن لائن ) پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان 8 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 5 میں شامل ہوگیا ہے۔قومی ٹیم نے 82 پوائنٹس سے 90 پوائنٹس پر چھلانگ لگائی،پاکستان اب جنوبی

افریقہ(89) سے ایک پوائنٹ اوپر ہے جو سیریز ہارنے کے ساتھ ہی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں مقام بھی گنوا بیٹھی ہے۔نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا نمبر ہے۔ پاکستان نے راولپنڈی میں پانچویں اور آخری دن دوسرے ٹیسٹ میچ میں 95 رنز سے فتح حاصل کرکے 2003ء کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی۔ جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 370 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 274 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ فاسٹ بولر حسن علی نے دوسری اننگز میں 60 رنز کے عوض 5 اور میچ میں مجموعی طور پر 114 رنز دیکر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اوپنر ایڈن مارکرم نے 108 اور ٹمبا باوما نے 61 رنز بنائے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں پہلا ٹیسٹ سات وکٹوں سے جیتا تھا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ شکر ادا کرتا ہوں، ٹیم کے سپورٹ کرنے پر پریشر محسوس نہیں ہوگا، جو غلطیاں ہوئیں انہیںمستقبل کیلئے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے ۔جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اتنی اچھی کامیابی ملی اور

جنوبی افریقہ کے پاکستان آنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جب ٹیم سپورٹ کرتی ہے تو پریشر محسوس نہیں ہوتا اور اچھی ٹیم کے خلاف جیت پوری ٹیم کو اعتماد دیتی ہے تاہم جو غلطیاں کی ہیں انہیں مستقبل کیلئے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ حسن علی ایک سال بعد ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے واپس آیا اور شاندار بائولنگ کی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…