جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ کیخلاف تاریخی فتح گرین شرٹس کو محنت کا صلہ مل گیا

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( آن لائن  ) پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 0ـ2 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان 8 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 5 میں شامل ہوگیا ہے۔قومی ٹیم نے 82 پوائنٹس سے

90 پوائنٹس پر چھلانگ لگائی،پاکستان اب جنوبی افریقہ(89) سے ایک پوائنٹ اوپر ہے جو سیریز ہارنے کے ساتھ ہی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں مقام بھی گنوا بیٹھی ہے۔نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا نمبر ہے۔ پاکستان نے راولپنڈی میں پانچویں اور آخری دن دوسرے ٹیسٹ میچ میں 95 رنز سے فتح حاصل کرکے 2003ء کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز 0ـ2 سے جیت لی۔ جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 370 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 274 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ فاسٹ بولر حسن علی نے دوسری اننگز میں 60 رنز کے عوض 5 اور میچ میں مجموعی طور پر 114 رنز دیکر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اوپنر ایڈن مارکرم نے 108 اور ٹمبا باوما نے 61 رنز بنائے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں پہلا ٹیسٹ سات وکٹوں سے جیتا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…