جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

پی ایس ایل کے نئے ترانے نے شائقین کرکٹ کو پھر مایوس کردیا، سوشل میڈیا پر تنقید، میمز کا طوفان آگیا

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چھٹے ایڈیشن کا ترانہ ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا جس میں شائقین کرکٹ نے بھرپور تنقید کی اور گلوکار علی ظفر سے نیا گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا۔ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ینگ اسٹنرز (Young Stunners)

کے ارکان کی جانب سے گائے گئے گانے کو گزشتہ شب جاری کیا گیا تھا۔گانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جہاں یوٹیوب پر اسے چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ مرتبہ تک دیکھا گیا، وہیں گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی اور مداحوں نے اس پر طرح طرح کے میمز شیئر کیے۔کئی شائقین نے پی ایس ایل 6 کا ترانہ سننے کے بعد پی ایس ایل کے ابتدائی تینوں سیزنز کے علی ظفر کے گانوں کی تعریف کی اور لکھا کہ آج تک ان جیسے گانے کوئی اور تیار نہیں کر سکا اور زیادہ تر مداحوں نے علی ظفر سے کرکٹ سپر لیگ کے لیے گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔بعض افراد نے گروو میرا کو سننے کے بعد خواہش کا اظہار کیا کہ کاش وہ اس گانے کو سنتے ہی نہیں۔بعض مداحوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کا گانا سننے کے بعد وہ رو پڑے۔کچھ افراد نے تو گانے کی شاعری پر بھی میم بنائے اور لکھا کہ گانا سننے کے بعد انہوں نے خود سے ہی پوچھا کہ بات سمجھ آ رہی ہے؟اور خود کو ہی جواب دیا کہ نہیں۔ایک مداح نے گانے کی ویڈیو

کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی والدہ نے گانا سننے کے بعد انہیں ٹی وی کے ساتھ گھر سے نکال دیا۔زیادہ تر لوگوں نے مجموعی طور پر گانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ایک مداح نے گانے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ گانا سننے کے بعد ان کے کانوں کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

ایک اور مداح نے نصیبو لال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ گروو میرا سننے کے بعد ان کی ہر چیز سننے کی صلاحیت متاثر ہوگئی۔زیادہ تر مداحوں نے پی ایس ایل کے ترانے کو سننے کے بعد ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔لیکن کچھ افراد نے گروو میرا کی ویڈیو میں شامل کچھ مناظر کی تعریف بھی کی اور بتایا کہ انہیں گانا کیوں اچھا لگا؟ ایک مداح نے آئمہ بیگ کے گانے کے مناظر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مذکورہ مناظر کی وجہ سے گانا اچھا لگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…