جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

احمد مجتبیٰ جیسے جوان ہمارا فخر، فروری کے دوران پاکستان کی طرف سے بھارتیوں کو گرانا عادت بن گئی،پاکستانی کھلاڑی کی طرف سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈینس کا کہنا ہے کہ فروری کے دوران پاکستان کی طرف سے بھارتیوں کو گرانا عادت بن گئی۔پاک فضائیہ کی طرف سے گزشتہ سال فروری میں بھارتی مگ 21 طیارہ گرانے اور گزشتہ روز فروری میں ہی مکس مارشل آرٹس کے دوران پاکستانی کھلاڑی کی طرف سے بھارتی

حریف کو ناک آؤٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تبصرے وائرل ہونے لگے۔سماجی کی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرکٹ کے تجزیہ کار اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈینس نے لکھا کہ فروری میں پاکستانیوں کی طرف سے بھارتیوں کو گرانا عادت بن گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یوم کشمیر پر بڑی خبر سامنے آئی تھی جہاں پر مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستان نے بھارتی ارمان خاک میں ملا دیئے تھے۔یوم کشمیر پر احمد مجتبیٰ نے کشمیریوں کو بڑا انعام دیدیا، مکس مارشل آرٹس مقابلہ کے دوران پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ احمد مجتبیٰ نے مقابلے کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور مضبوط لاتوں اور مکوں کے وار سے حریف کھلاڑی کو دبا میں رکھا۔ مخالف کھلاڑی کے ایک وار سے سر جھکا کر خود کو بچانے کے بعد پاکستانی کھلاڑی نے اگلے ہی لمحے میں راہول راجو کے منہ پر وار کیا جس وہ گر گئے۔ اس دوران ریفری نے مداخلت کرتے ہوئے 56 ویں سیکنڈ میں ہی مقابلہ روک دیا اور احمد مجتبیٰ کی جیت کا اعلان کیا۔یوم کشمیر پر کھیلے گئے مقابلے میں انڈین کھلاڑی کو شکست دینے والے احمد مجتبیٰ نے ویڈیو پیغام کہا کہ وہ اپنی کامیابی کو کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی محنت رنگ لائی۔ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی جیت کر پاکستانی

پرچم بلند کریں گے۔احمد مجتبیٰ کو کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کے مداحوں نے مبارکباد دی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مکس مارشل آرٹس کے مقابلے میں شاندار جیت پر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی احمد مجتبیٰ کوروایتی حریف بھارت کے کھلاڑی راہول راجو کو شکست دینے پر مسرت کا اظہار اور مبارکباد دی ہے، یہاں جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ احمد مجتبیٰ جیسے

جوان ہمارا فخر ہیں احمد کی فتح نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے احمد مجتبیٰ جیسے کھلاڑیوں کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی کریں گیاحمد مجتبیٰ کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا واضح رہے کہ مکس مارشل آرٹس مقابلہ میں پاکستان نے پاکستانی فائٹر نے بھارتی مدمقابل راہول راجو کو ناک آؤٹ کردیا تھااحمد مجتبی نے کامیابی کشمیری عوام کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا مکس مارشل آرٹس مقابلہ سنگاپور میں گزشتہ روز ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…