جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گوادر کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت ( آن لائن )صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے خوبصورت کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر سامنے آئیں تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) بھی خاموش نہ رہ سکی اور دنیا کو چیلنج کردیا کہ کسی کے پاس اس سے زیادہ خوبصورت تصاویر ہیں تو شیئرکریں ۔ ابھی گوادر سٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچے دنیائے کرکٹ میں ختم بھی نہیں ہوئے تھے کہ اب پاکستان کے ایک اور کرکٹ گرائونڈ کی

تصاویر سامنے آگئی ہیں، اس میدان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ گرانڈ گلگت بلتستان کی وادی نگر میں موجود ہے۔یہ تصاویر وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے موبائل فوٹو گرافر علیم بیگ نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے چیلنج کیا تھا کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم سے خوبصورت سٹیڈیم ہے تو بتایا جائے جس کے بعد بھارتی شہری بھی خاموش نہ رہ سکے اور دھرم شالا سٹیڈیم کی تصاویر آئی سی سی کو بھیجنا شروع کردیں لیکن کرکٹ کی عالمی باڈی کے دل میں بھارتیوں کی بھیجی کوئی تصویر نہ اتر سکی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے چیلنج کیا تھا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو بتایا جائے۔جہاں صارفین نے بہت سے دیگر اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کریں وہیں گلگت بلتستان میں موجود ایک خوبصورت گراؤنڈ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سابق فاسٹ بولر عمر گل نے پسان کے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر بھی شیئر کی ہے اور حکام سے اس کو مناسب کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے لئے اپیل کی۔قبل ازیں پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کے دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں، کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کا دنیا کا خوبصورت سٹیڈیم قرار دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی ایک تصویر شیئر کی گئی، استصویر کے کیپشن میں کرک انفو نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کو دنیا کا خوبصورٹ سٹیڈیم قرار دیا ہے۔لکھا کہ وینیو اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہو سکتے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…